تفریح

  • تفریح
  • Dec 02, 2018

وِنڈسرکیسل میں دلکش کرسمس ٹریز کی نمائش

کرسمس کا تہوارابھی چند دن کی دوری پر ہے تاہم اس کی تیاریاں پوری دنیا میں جوش و خروش سے جاری ہیں۔
برطانوی شاہی محل میں اسی سلسلے میں شاندار سجاوٹ سے آراستہ کرسمس ٹریز کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ وِنڈسرکیسل میں نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے دلکش کرسمس ٹریز پر ملکہ الزبتھ کے تاج کے سنہری ماڈلز لٹکائے گئے ہیں جبکہ ِجھلمل کرتے سات ہزار سنہری قمقمے اور سجاوٹ کی دیگر اشیاء بھی کرسمس ٹریز کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر رہی ہیں۔