قومی

  • قومی
  • Nov 09, 2018

علامہ اقبال کے پیغام کی روشنی وقت کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے, وزیراطلاعات

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام کی روشنی وقت کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔نوجوان فکر اقبال اپنا کر پاکستان اور امت مسلمہ کی حقیقی خدمت کرسکتے ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مفکر پاکستان کے خواب کی تعبیر تحریک انصاف کاایجنڈااورمنشورہے۔پاکستان کوقائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق بناناوزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔