قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2018

وزیر خارجہ کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے میں چین کے تجربے سے استفادہ کرینگےچین کے ساتھ ہماری برآمدات رواں سال دو گنا ہو جائیں گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پاک چین اقتصادی راہداری سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار تھا تاہم بھارت مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے پرعزم ہے۔