کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 08, 2018

گیانا:آئی سی سی وویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی۔کل سے شروع

آئی سی سی وویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو رہا ہے۔
افتتاحی میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دس نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ میں شریک دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش،انگلینڈ،سری لنکا اور جنوبی افریقہ جبکہ پاکستان ،بھارت،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیمیں گروپ بی میں ہیں
ایونٹ کا فائنل چوبیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔