قومی

  • قومی
  • Nov 08, 2018

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ملتان میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس سے خطاب

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بر صغیر کے اولیاء کرام نے نبی پاک ﷺ کے امن اور محبت کے پیغام سے خطے میں اسلام کی تعلیمات کو عام کیا۔صدر مملکت نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاؤالدین زکریاؒ کی اسلام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔