بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 08, 2018

افغانستان:تخار اورغزنی صوبوں میں سکیورٹی فورسز،طالبان کے درمیان جھڑپیں

افغانستان کے صوبوں تخار اورغزنی ميں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکار اورانتالیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق طالبان نے تخار صوبے کے ضلع " خواجہ گھر " میں طالبان نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پندرہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب غزنی صوبے کے ضلع "جگہوری" میں سکیورٹی فورسز نےدو مختلف چيک پوائنٹس طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ۔سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں انتالیس طالبان ہلاک ہوئے۔سکیورٹی فورسز کے جانی نقصان سے متعلق نہیں بتایا گیا۔اس سے پہلے بغلان صوبے کےضلع "دندے غوری"میں افغان اور غیر ملکی افواج کی مشترکہ کارروائیوں میں سولہ طالبان ہلاک ہوئے۔