بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 08, 2018

وائٹ ہاؤس نے امریکی چینل سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس معطل کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوہزارسولہ کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق سوال پوچھنے پر وائٹ ہاؤس نے سی این این کے رپورٹر کا "پریس پاس" معطل کردیا ۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کےایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت کھونے کےبعد نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر" جم اکوسٹا " پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جم اکوسٹا سے مائیک چھیننے کا حکم دیا ۔صدرٹرمپ نے اکو سٹا کوعوام دشمن قرار دیا۔