بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 08, 2018

صدرٹرمپ نےامریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کوبرطرف کر دیا

امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کوبرطرف کر دیا ہے اور اُن کی جگہ "میتھیو ویٹاکر" کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے ۔
میتھیو ویٹاکر،جیف سیشنز کےچیف آف سٹاف تھے۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ میں جیف سیشنزکی خدمات کو سراہتے ہوئےکہا کہ مستقل اٹارنی جنرل کاتقرربعد میں کیا جائے گا ۔ جیف سیشنز نے اپنے ایک لیٹر میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے کہنے پر وہ اٹارنی جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں ۔