بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 08, 2018

بھارت, فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر آتشبازی کے باعث فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
دیوالی کے موقع پرنئی دلی میں آتشبازی اور پٹاخوں کے استعمال کے باعث ایئر کوالٹی لیول پانچ سو چھبیس تک پہنچ گیا۔صحت کے عالمی ادارے کے مطابق پانچ سو سے زائد کے انڈيکس کو مضر صحت سمجھا جاتا ہے اور اس سے لوگوں میں سانس کےامراض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بھارتی سپريم کورٹ نےگزشتہ ماہ دیوالی کے موقع پرماحول دوست پٹاخوں کی فروخت کی منظوری دی تھی تاکہ دھواں کم پھیلےلیکن نئی دلی کے عوام نے عدالت کی ہدایت کو کوئی اہمیت نہیں دی۔عدالت نے رات دس بجے تک آتشبازی کی اجازت دی تھی تاہم يہ سلسلہ پوری رات جاری رہا۔