بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 08, 2018

امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی ہے۔ تاہم سینیٹ یا ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی کی معمولی برتری برقرار ہے۔پچھلے آٹھ برس ميں يہ پہلا موقع ہو گا کہ 435 نشستوں والے ايوان نمائندگان ميں ڈيموکريٹک پارٹی اکثريت میں ہو گی۔ڈیموکریٹک پارٹی کو ابھی تک 218 نشستوں پر کامیابی مل چکی ہے جبکہ ری پبلک پارٹی کے 193 ارکان ہیں۔ اسی طرح ایک سو رکنی سینیٹ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو 51 نشستیں حاصل ہیں۔وسط مدتی انتخابات کے ساتھ ساتھ چھتیس ریاستوں کے گورنروں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکا کے مغربی حصے میں ووٹنگ ختم ہوتے ہی ٹرمپ نے اپنی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔