کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 06, 2018

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم نےاٹھارہ میچز کھیلنے ہیں : سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے۔ ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کامیابیوں کےتسلسل کو ون ڈے میں بھی جاری رکھیں گے۔
ابوظبی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ہمیں ون ڈے میں بیٹنگ کے شعبے کو بہترکرنا ہے،کوشش ہے ٹیم کو وننگ ٹریک پر لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے لئے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پرفارم کرنا ہوگا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان نےاٹھارہ میچز کھیلنے ہیں جس سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوگی۔