قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے عظیم منصوبےکی بنیادڈال دی گئی ہے۔پانچ سالہ منصوبہ پسماندہ طبقے کوانکی استطاعت کے مطابق سستے گھر فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے سے تعمیرات سے منسلک 40 صنعتوں میں روزگار کے 60لاکھ مواقع پیدا ہونگے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔