قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

وزیرخارجہ کی تاجکستان کے وزیراعظم سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے وزیراعظم کوہیر رسول زادہ سے دوشنبے میں جاری 17 ویں سربراہان مملکت کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے وزیراعظم کو خوبصورت شہر میں کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ وزیر خارجہ نے تاجکستان کے وزیراعظم کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں نے باہمی طور پر سرمایہ کاری اور تجارت کے مزید فروغ پر زور دیا ۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کا تبادلہ کیا جائے اور دونوں ممالک تمام فیلڈز میں سرمایہ کاری کو آگے بڑھائیں ۔ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے وزیراعظم کوہیر رسول زادہ کو کاسا ون تھاوزنڈ منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیااور اس بات پر زور دیا کہ فاسٹ ٹریک پر اس منصوبے کو مکمل کیا جائے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے تاجکستان کو آزادی کے فورا بعد تسلیم کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے تاجکستان کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔