قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےوزیراعظم کی ہدایت کے بعد اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے۔نادراویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے7 اضلاع کاانتخاب کیاگیا ہے۔ان اضلاع میں سکھر،کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباداورفیصل آباد شامل ہیں۔فارم22اکتوبر2018سے21 دسمبر2018تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں250روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔نادرا کی ویب سائٹ سے اس حوالے سے فراہم کئے گئے فارم کے حصول کیلئے شدید رش رہا۔پہلے روز ہی پروگرام سے متعلق نادرا کی ویب سائٹ پر ہزاروں افراد نے رسائی حاصل کی۔