قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مصر کے سفیر کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فدل یعقوب نے ملاقات کی ۔ایوان صدر اسلام آبادمیں ہونے والی ملاقات گفتگوکرتےہوئے صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ،اقتصادی اورتجارتی تعلقات میں اضافہ ضروری ہے ۔مصر کے سفیر نے صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی ۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی سے آذربائیجان کےسفیر نے بھی ملاقات کی-
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے ۔ایوان صدر اسلام آبادمیں آزربائیجان کےسفیر فقرت اوگلو علی زادہ سے گفتگوکرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں ۔فقرت اوگلو علی زادہ نے صدرمملکت کو آزربائیجان کے صدر کی جانب سے مبارکباد کا خط پیش کیا ۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور آزربائیجان کےدرمیان دوطرفہ تجارت اورا قتصادی تعلقات میں اضافے کےلئے کام کرناہوگا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ علی فقرت اوگلو علی زادہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔