قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں حریت رہنماوں کی نظر بندی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت مذاکرات سے پیچھے ہٹ کر ڈرامے رچا رہا ہے۔نئی حکومت کے آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو عوام نے مسترد کر دیا،حریت راہنماوں کی تہاڑ جیل سمیت نام نہاد تفتیشی مراکز میں حراست پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان میں افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے باہمی طور پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے،پاکستان نے ہمیشہ افغانوں کی قیادت میں افغانوں پر مشتمل افغان مفاہتی عمل کی بات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میں سرمایہ کاری پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔سعودی عرب کے علاہ دیگر ممالک کو بھی سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا چاہتا ہے۔