قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کے لئے واجد ضیاء کو کل طلب کر لیا۔عدالت نے نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔نیب نےملزم نوازشریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے تاریخ مقررکرنے کی استدعا کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ محمد حارث نے نیب کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب دونوں ریفرنسسز میں فیصلہ ایک ساتھ ہونا ہے تو پہلے ایک ریفرنس میں ملزم کا تین سو بیالیس میں بیان کس لئےلیا جائے۔خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ کھل کر بتائے فیصلہ ایک ساتھ چاہتا ہے یا الگ الگ۔ شہادتیں مکمل ہونے کے بعد طے کریں گے دفاع پیش کرنا ہے یا نہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ میں درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔عدالت نے استغاثہ کو شواہد مکمل کرنے کے لئے کل تک کا وقت دے دیا۔