قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2018

وزیر خزانہ اسد عمر کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لگارڈ سے ملاقات

وزیر خزانہ اسد عمر نے بالی انڈونیشیا میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے ملاقات کی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان وفد نےوزیر خزانہ اسد عمر کی قیادت میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کی اور ملکی اقتصادی مسائل کے حل کیلئے مالی معاونت کی درخواست کی۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم ممکنہ پروگرام کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔