بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2018

سعودی عرب کی تیز رفتار حرمین ایکسپریس ٹرین کی سروس شروع

آج کا دِن سعودی ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا شاندار دِن ۔
مکّہ ، مدینہ اور جدہ کو ملانے والی شاندار حرمین ٹرین ایکسپریس کی سروس مسافروں کے لیے شروع کر دی گئی ہے۔
ٹرین پر سفر کرنے کے حوالے سے سعودی عوام اور غیر مُلکی بہت پُرجوش دکھائی دیتے ہیں۔جدید سہولتوں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ حرمین ایکسپریس ٹرین تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساڑھے چار سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔مسافر ٹرین کے ذریعے مکہ،جدہ،شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ،شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ سفر کر سکیں گے۔