بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2018

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفان سے متعدد افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سمندری طوفان "تتلی"سےمتعدد افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے۔
ساحلی علاقوں٘ میں ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ یہ طوفان اب ریاست اڑیسہ کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں سے تین لاکھ لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔