ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 12, 2018

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کے قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران کان نے کہاکہ وزارت خزانہ سے پوچھا کہ قرضہ کن منصوبوں پر خرچ ہوا۔
فاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں پاکستان کا قرضہ چھ ہزارارب روپے سے بڑھ کر تیس ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت خزانہ سے قرضوں سے متعلق تفصیلات پوچھی ہیں کہ قرضہ کن منصوبوں پر خرچ ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ہماری معیشت میں نمایاں بہتری آئیگی۔
کابینہ اجلاس میں پی آئی اے چئیرمین کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔۔۔ اجلاس کے بعد میڈٖیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اہم فیصلوں کی تفصیلات بتائیں ۔
وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہاکہ اپوزیشن کے جائز مطالبات پورے کریں گے۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دس سال میں پارلیمانی خرابیوں پر کمیشن بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے سو روزہ پلان کی معلومات کیلئے ویب سائٹ وزٹ کی جائے۔