ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج مٹھی اکتالیس اور چھور چالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے ۔
آخرمیں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔
اسلام آباداٹھائیس ۔ لاہور اکتیس ،کراچی اڑتیس ۔ پشاور تیس۔ کوئٹہ پچیس ۔ گلگت اکیس ۔ چترال انیس ، مظفر آباد ستائیس ۔ مری انیس۔ فیصل آباد اکتیس ۔ ملتان بتیس ۔ سرگودھا اکتیس ،مالم جبہ چودہ اور دیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔