بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2018

سمندری طوفان مائیکل ۔ فلوریڈا کے شمال مغربی ساحلی علاقوں پر تباہی

طاقتورسمندری طوفان مائیکل سےریاست فلوریڈا کے شمال مغربی ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سمندری طوفان مائیکل انیس سو بانوے کے بعد امریکہ میں آنے والا شدید ترین طوفان ہے۔متعدد ساحلی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ کیٹیگری فورکے حامل طوفان مائیکل کے فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے۔درخت گرنے سمیت مختلف حادثات میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ ستر ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی تھی تاہم بعض نے اسے نظرانداز کیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں ستتر ہزارسےزائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔فلوریڈا سے ٹکرانے سے پہلے سمندری طوفان مائیکل کے باعث تیرہ افراد وسطی امریکہ، چھ ہنڈراس، چار نکاراگوا جبکہ تین افرادایل سلواڈور میں ہلاک ہوئے ہیں۔