کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 11, 2018

دبئی کرکٹ ٹیسٹ کے چار دن مکمل

دبئی کرکٹ ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کو مزید سات وکٹوں اور آسٹریلیا کوتین سو چھبیس رنز کی ضرورت ہے۔
ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر پنتالیس رنز سے شروع کی ۔ایک سو اکاسی رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کی اور آسٹریلیا کو چار سو باسٹھ رنز کا ہدف ملا۔امام الحق نے اڑتالیس ، اسد شفیق نے اکتالیس، حارث سہیل نے انتالیس اور بابر اعظم نے ناٹ آؤٹ اٹھائیس رنز سکور کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ’’ جان ہالینڈ‘‘ نے تین ، نیتھن لیون نے دو اور ’’لابوسشانے‘‘ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چار سو باسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے چوتھے دن کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنائے ہیں۔آرون فنچ انچاس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شان مارش اور مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ تینوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔عثمان خواجہ پچاس اور ٹریوس ہیڈ چونتیس رنز پر ناقابل شکست ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔