کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 10, 2018

سپنر عبدالرحمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
عبدالرحمن نے پاکستان کے لئے 22 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے ننانوے وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا کہنا ہےکہ وکٹوں کی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے۔عبدالرحمٰن نے اکتیس ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔متحدہ عرب امارات میں انہوں نے پاکستان کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کرانے میں کردار ادا کیا۔دو ہزار چودہ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عبدالرحمان نے آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔