سپورٹس

  • سپورٹس
  • Oct 10, 2018

پہلوان انعام بٹ کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال

ترکی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پہلوان انعام بٹ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شہریوں نے اپنے قومی ہیرو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں خوش آمدید کہا۔پہلوانواں نے آتش بازی کا خوب مظاہرہ کیا۔
انعام بٹ کے اکھاڑے میں خوشی کا سما بندھا رہا۔ پہلوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور انعام بٹ زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔