ٹینس

  • ٹینس
  • Oct 10, 2018

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا کے ہوآن مارٹن ڈیل پوٹرو، جرمنی کے الیگزنڈر زیریو،سربیا کے نواک جوکووچ ، آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئےجبکہ کروشیا کے میرن سلچ اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
دوسرے مرحلے میں ڈیل پوٹرو نے ’’ رچرڈ۔ گیسکے‘‘ کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور سات چھ سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
۔۔۔۔۔
الیگزنڈر۔ زویروو‘‘ نے ’’نیکولس۔ باسلاشولی‘‘ کو سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی۔
۔۔۔۔
عالمی نمبر تین نواک جوکووچ نے فرانس کے ’’جیریمی۔چارڈی‘‘کو چھ۔تین اور سات۔پانچ سے شکست دی۔ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر جوکووچ عالمی نمبر دو راجر فیڈرر سے انکی پوزیشن چھین لیں گے جبکہ عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی پوزیشن بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔
۔۔۔
ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن نےآسٹریا کے ڈومینک تھیم کو چھ۔چار،چھ۔سات اور سات۔چھ سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
۔۔۔۔۔
کروشیا کے میرن سلچ کو چلی کے ’’نکولس ۔جیری‘‘ نے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جیری نے سلچ کو دو۔چھ،سات۔چھ اور سات۔پانچ سے شکست دے کر اپنے کیرئیر کی بڑی کامیابی حاصل کی۔