بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 10, 2018

افغانستان:لشکرگاہ شہر میں بم دھماکہ

افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں بم دھماکے میں پارلیمانی انتخابات کے امیدوار سمیت آٹھ افراد ہلاک اورگیارہ زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکہ پارلیمانی انتخابات کے امیدوار صالح محمداچکزئی کے انتخابی مہم کے دفتر میں ہوا۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہےتاہم کسی گروپ یا تنظیم نےدھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ افغان فورسز نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں فضائی کارروائی کے دوران ستائیس طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔