بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 22, 2016

انقرہ: ناکام فوجی بغاوت، ترکی میں تین ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ

تر کی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں تین ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
ایمرجنسی کا فیصلہ انقرہ میں قومی سلامتی کونسل اور کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے اور مزیدبغاوتوں کے خدشات کے پیش نظرہنگامی حالت نافذ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی سے جمہوریت، قانون کی سربلندی اور آزادی کی اقدار مضبوط ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ ناکام بغاوت کے پیچھے غیرملکی قوتوں کاہاتھ ہوسکتاہےاورباغیوں کے خلاف سزائے موت کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ۔ ترک صدر نے کہاکہ ملک میں معاشی اصلاحات کاسلسلہ جاری رہے گا۔