بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 22, 2016

شام کے مختلف علاقوں میں جنگی طیاروں کی بمباری،43افراد ہلاک

شام کے شہر حلب اور ادلیب شہر میں سرکاری فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری سےتینتالیس افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بمباری میں جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین ا ور بچے بھی شامل ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی شدیدی نقصان پہنچا ۔
شام میں دو ہزار گیارہ سے جاری کشیدگی کے باعث ابتک اڑھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد ہیں۔