بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 21, 2016

برلن: برطانوی وزیر اعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مرے نے برلن میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانوی عوام کے فیصلے کے مطابق یورپی یونین سےعلیحدگی کےباوجود ہم جرمنی سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ۔
جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکر کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے باوجود برطانیہ اور جرمنی کے تعلقات مثالی رہیں گے ۔