بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 20, 2016

متنازعہ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی مزید 3 افراد کو سزائے موت کی سزا

بنگلہ دیش میں متنازعہ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے مزید تین افراد کو سزائے موت اور پانچ کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ان لوگوں کوانیس سو اکہتر کی بغاوت میں پاکستان کا ساتھ دینے کےالزام میں سزا سنائی گئی ۔اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں پھانسیاں دی گئی ہیں جبکہ عالمی حقوق کی تنظیمیں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کو غیر منصفانہ اور متنازعہ قرار دے چکی ہیں۔