بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 20, 2016

چین: شدید سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم، لاکھوں افراد متاثر

چین کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ۔
صوبہ ہینان، ہیبائی اور شانزی صوبےمیں ان دنوں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی رکھی ہے اور متعدد علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح ساڑھے چار فٹ تک بلند ہے ۔چین میں اس سال سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہےاور متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے ہیں جبکہ انفراسٹرکچر اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ادھر شنگھائی بندرگاہ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ سمندرمیں گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کیبعد طیارے کا ملبہ پانی سے باہر نکال لیا گیا ہے ۔