بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 20, 2016

دبئی :مرینہ کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے پندرہ منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق پچھتر منزلہ عمارت سلفا لگژری اپارٹمنٹ کے ایک فلور پر آج اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےدیگر پندرہ منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاتاہم آتشزدگی کے فورابعد ہی پولیس اورفائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں اور امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرہ عمارت سے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔
دبئی شہری دفاع محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔