مقاصد اوراہداف
۔ آزاد کشمیر میں سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں خصوصاً سرحدی امور پر پروگرامزکی پروڈکشن اورنشریات کے ذریعےتحریک آزای کشمیر کو اجاگرکرنا۔
۔ مقبوضہ کشمیر سے اظہاریکجہتی ،آزاد کشمیر میں ہڑتال اوردیگرامورکی کوریج کو موثراندازمیں نشرکرنا۔
۔لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے پاکستان کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈا کو غیرموثرکرنا اورکشمیر کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظرکو مستحکم بنانا۔
۔آزاد کشمیر کےشہروں اوردوردراز علاقوں میں عوام کو تعلیم ،تفریح اورمعلومات فراہم کرنا۔
تعارف![]()
دوہزاردو میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے آزاد کشمیر میں ایک نئے ٹی وی چینل کے قیام کی قرارداد کی منظوری اورصدرپاکستان سے حکمنامہ جاری ہونے کے بعد دوہزارچارکے اوائل میں اے جے کے ٹی وی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کیلئےابتدائی طورپرریڈیوپاکستان کی عمارت کا ایک حصہ مختص کرتے ہوئے پانچ فروری دوہزارچارکو آزاد جموں وکشمیر ٹی وی کی بنیاد ڈالی گئی جس کا افتتاح صدرمملکت نے کیا۔