قومی

  • قومی
  • May 20, 2017

اسلام آباد، سردار ایاز صادق کا سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرا نے سے خطاب

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی سب سے مقدم ہے کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز کی حثییت اثاثے کی ہے۔ پارلیمانی رپورٹرز کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تحریری تجاویز دیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈان کی خبر کے معاملہ پر ہر ادارے نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا مسئلہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی تنقید ہمارے لئے رہنمائی کا باعث ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی میں ارکان کی حاضری کے سوال پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورم پورا کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔