قومی

  • قومی
  • May 20, 2017

لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے منتخب نمائندوں کی ملاقات

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، یہ ایک اٹل حقیقت ہے جس سے چین اور پاکستان میں معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک سے خطے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں اور روز گار کے نئے مواقع پیداہوئے ہیں۔ محمد شہبازشریف نے کہاکہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کو روکنے کیلئے سازش کی ۔اگر دھرنا گروپ باز رہتا تو آج بجلی کےمتعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے۔