بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 20, 2017

روس کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات بے بنیاد ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے انتخاب میں روس کے اثرانداز ہونے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی کاؤنسل کی تقرری کے فیصلے سے امریکہ کو بڑی زک پہنچی ہے ۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی جیمز کومی کو صدارتی انتخابات میں روسی کردار کی تفتیش ختم کرنے کا نہیں کہا۔انھوں نے ایک بار پھر اپنا دفاع کرتے ہوئےانتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ یہ پورا معاملہ محض انہیں نشانہ بنانے کے لیے ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔