یونس خان کے اعزاز میں لارڈز کرکٹ گراونڈ پر الوداعی تقریب
مایہ ناز کرکٹر یونس خان کے اعزاز میں لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں معروف کرکٹرز کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر، صحافیوں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں شرکاء نے کرکٹ کے لیے یونس خان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ یونس خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اُنہیں یہ حمایت حاصل رہے گی ۔