کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 20, 2017

انگلینڈ: ایک روزہ ٹیم نےسخت محنت کی ہے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ایک روزہ ٹیم نےسخت محنت کی ہے اور چیمپینز ٹرافی کے حوالےسے ٹیم تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے۔
برطانیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے’مکی آرتھر‘نے کہا کہ کامیاب دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ۔نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حسن علی ، شاداب خان اور محمد عباس کے کھیل نے بہت متاثر کیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم تنظیم نو کے مراحل سے گزر رہی ہے، نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ یونس اور مصباح کے جانے سے پیدا ہونے والے خلا کوپُر کریں۔بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے ہیڈ کوچ آرتھر نے کہا کہ کرکٹ میں دباؤ کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ ہمیشہ سے کھیل کا حصہ رہا ہے۔