ہاکی

  • ہاکی
  • May 20, 2017

ورلڈ ہاکی لیگ کا آغاز15 جون سے انگلینڈ میں ہورہا ہے

ورلڈ ہاکی لیگ کا آغاز پندرہ جون سے انگلینڈ میں ہورہا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ لیگ سے قبل آئر لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلے گی ۔آئرلینڈ کے خلاف سیریزکاپہلا میچ یکم جون ،دوسرا تین جون اورتیسرا چار جون کوکھیلاجائےگا ۔
قومی ہاکی ٹیم چھ اور سات جون کو آئرلینڈ کی انڈر 21 ٹیم کے خلاف بھی دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔قومی ہاکی ٹیم 10 جون کو انگلینڈ پہنچے گی۔
پندرہ سے پچیس جون تک جاری رہنے والی لیگ میں دس ٹیمیں شریک ہیں ۔