قومی

  • قومی
  • May 19, 2017

اسلام آباد:وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا توانائی کانفرنس سے خطاب

پا نی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے حصول کے لئےپن بجلی،سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے استفادہ کر رہی ہے تا کہ لوڈشیڈنگ سے جلد از جلد نجات حاصل کی جا سکے ۔
اسلام آباد میں نویں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ سترہ ہزار سات سو بیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوئی جسے بیس ہزار میگاواٹ تک لے کر جائیں گے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ہمیں توانائی بحران ورثے میں ملا اور یہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ ہم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ لائن لاسز میں کمی اور ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنائی ہے ۔
کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے جو وعدہ کیا تھا اس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔
لوڈشیڈنگ وہاں ہو رہی ہے جہاں چوری ہو رہی ہے ۔بل ادا کرنے والے علاقے کے عوام کو ریلیف دیں گے ۔