سپورٹس

  • سپورٹس
  • May 19, 2017

پروفیشنل ریسلنگ کا میلہ کراچی کے بعد آج لاہور میں سجے گا

پروفیشنل ریسلنگ کا میلہ کراچی کے بعد آج لاہور میں سجے گا،غیر ملکی پہلوان ایک دوسرے سے زور آزمائی کے لئے تیار ہیں،انٹرنیشنل ریسلرز نے پاکستان کو دلکش اور محفوظ ملک قرار دیا۔
لاہور میں ریسلنگ کے شوقین آج الحمرا کلچرل کمپلیکس میں چار خواتین سمیت 25 ریسلرز کے مقابلے دیکھیں گے جبکہ 21 مئی کو رنگ اسلام آباد میں سجے گا،انٹرنیشنل ریسلرز کراچی سے لاہورپہنچ گئے ہیں،پاکستان کی پہچان بادشاہ خان سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔