ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 20, 2017

مالی سال 18-2017 کیلئے سالانہ پلان اور پی ایس ڈی پی کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال دوہزار سترہ ۔ اٹھا رہ کے لیے سالانہ پلان اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دے دی ہے۔
اسلا م آباد میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سے ہی سب کی خوشحالی ہے۔ترقیاتی منصو بوں کو سیاست کی نظر نہیں ہو نا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں میرے ساتھ تمام وزرائے اعلیٰ کی شرکت ایک مثبت پیغام ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ترقی کیلئے متحد ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ عالمی مالیاتی ریٹنگ ادارے اقتصادی اشاریوں میں بہتری کا اعترا ف کررہے ہیں۔ محمد نوا زشریف نے پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد کی شرح نمو کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ہم آہنگی کیساتھ کام کررہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ ہم توانائی منصوبوں پر خصو صی توجہ دے رہے ہیں۔ توانائی کیساتھ صارفین کو ارزاں نرخوں پر بجلی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
محمد نواز شریف نے کہا کہ توانائی کے حصول کے لیے تمام ذرائع استعما ل کر رہے ہیں جن میں ایل این جی، کوئلے،پانی، سورج اور ہو ا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت شاہراہوں اور مواصلاتی نیٹ ورکس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں عوام کی بہبود کو خاص طور پر مد نظر رکھا جائے۔
محمد نواز شریف نے کہا کہ دیہی ترقی کیلئے صحت،تعلیم اور دوسرے سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ دو ہزار بارہ تیرہ کہ نسبت آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں صوبوں کے حصے میں تین گنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کی طرح فاٹا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی وفاقی حکومت کیلئے اہم ہیں۔