تفریح

  • تفریح
  • May 19, 2017

جاپان کی شہزادی نےعام آدمی سےمنگنی کرلی

پرانے قصوں اور کہانیوں میں محبت کےلیے تخت و تاج ٹھکرانے کی باتیں تو آپ نے سن رکھی ہوں گی لیکن جاپان کی شہزادی ’ماکو‘ نے اکیسویں صدی کی حقیقی دنیا میں ایسی ہی ایک مثال قائم کرتے ہوئے اپنا شاہی رتبہ ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو کی پوتی پچیس سالہ شہزادی ماکو ایک عام شہری سے منگنی کر نے کے بعد اپنے شاہی مرتبے سے دستبردار ہو گئیں ۔جاپان کے شاہی قانون کے مطابق اگر کوئی شہزادی کسی عام آدمی سے شادی کرلے تو اسے شاہی خاندان چھوڑنا پڑتا ہے ۔