قومی

  • قومی
  • May 19, 2017

کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت نے فیصلہ دینے میں جلدی کی, اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبوشن یادیوکے حوالے سے فیصلہ دینے میں جلد بازی کی ہے ۔ کلبھوشن یادیوکو پاکستانی قوانین کے مطابق دستیاب حقوق پر ابھی فیصلہ باقی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کمانڈر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی بات نہیں کی ۔ آئی سی جے میں حقائق کے ذریعے بھارت کے موقف کو غلط ثابت کریں گے۔