قومی

  • قومی
  • Apr 21, 2017

سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات ہیں: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کا ساتھ دے گا۔ اسلام آباد میں سعودی عرب کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ خان حشام سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات ہیں ۔دونوں ملکوں کا عالمی اور علاقائی امور پر موقف یکساں ہے۔
صدرممنون حسین نے نامزد سفیر سے کہا کہ باہمی تجارتی حجم میں اضافے اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف متوجہ کیا جائے۔
صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ریٹائرڈ خان حشام کو ہدایت کی کہ
سعود ی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بہبود کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔