قومی

  • قومی
  • Apr 21, 2017

قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نظر

قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا۔ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت اجلاس شرو ع ہوا تو وقفہ سوالا ت کے دوران قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ فلو ر عمران خان کو دیاجائے ۔ وفاقی وزراء آفتاب احمدشیخ اور رانا تنویر حسین نے کہاکہ اپوزیشن ایجنڈے سے ہٹ کر تقاریر کرنا چاہتی ہے تو قواعد کے مطابق تحریک کے ذریعے رولز معطل کروالئے جائیں لیکن اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھراؤ کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرائیں۔اس کے بعد ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔