بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2017

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد صدارتی انتخاب کے لیے نااہل

ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ محمود احمدی نژاد آٹھ سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔ان کو ایران کی سپریم باڈی شورائے نگہبان نے نااہل قرار دیا ہے۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اُن کو حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے منع کیا تھا۔ تاہم محمود احمدی نژاد نے اگلے ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔ شوریٰ نگہبان جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کی حتمی فہرست ستا ئیس اپریل کو جاری کرے گی۔