بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2017

شام میں اتحادی طیاروں کی بمباری ،23 افراد ہلاک

شام کے صوبے دیرالزور میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے دیرالزور کے جنوبی علاقے میں مختلف مقامات پر بمباری کی ۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ہیلی کاپٹروں نےدیر البلادکے علاقےمیں بیرل بم گرائے ہیں۔
مانیٹرنگ کمیشن کے مطابق بمباری امریکی اتحادی فضائیہ نے کی تاہم اتحادی افواج نے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔